تحریک عدم اعتماد پیش، گتنی 4 اپریل سے پہلے، کپتان کا سرپرائز عثمان بزدار مستعفی، ق لیگ میں پھوٹ پڑگئی

تحریک عدم اعتماد پیش، گتنی 4 اپریل سے پہلے، کپتان کا سرپرائز عثمان بزدار مستعفی، ق لیگ میں پھوٹ پڑگئی

عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو صرف استعفیٰ دکھایا ہے۔ کیونکہ عثمان بزدار ابھی تک بطور وزیراعلیٰ اپنے کام سرانجام دے رہے ہیں۔ اگر اگلے 24 گھنٹے میں عثمان بزدار نے گورنر کو اپنا استعفیٰ نہ دیا تو پتا چل جائے گا کہ چودھری برادران کہاں کھڑے ہیں، مزمل سہروردی



 



ایم کیو ایم محسوس کر رہی ہے کہ اسے چودھریوں کی جانب سے دھوکا دیا گیا۔ کیونکہ ان کے مطابق ساڑھے تین بجے تک تو ق لیگی قیادت کی ہمارے ساتھ میٹنگ تھی۔ یہ اتفاق ہوا تھا کہ سب نے مل کر اعلان کرنا ہے۔ لیکن میٹنگ کے دوران چودھری پرویز الٰہی وہاں سے اٹھ کر چلے گئے، بعد ازاں پتا چلا کہ وہ تو بنی گالا گئے ہیں، نادیہ نقی



 



ایم کیو ایم کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا تو وہ وفاق میں نہیں، صوبے کی حد تک پیپلز پارٹی سے ہو سکتا ہے۔ یہی چیز ایم کیو ایم والے ایک دوسرے کو سمجھا رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کیساتھ ہم جو بہت آگے تک جا چکے ہیں، اس کا کیا ہوگا؟، نادیہ نقی