علی رحمان کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

علی رحمان کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے
پاکستان کے نامور اداکار علی رحمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ریسٹورنٹ کے عملے پر غصہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے علی رحمان ریسٹونٹ کے ملازم پر چیختے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو معلوم ہے میں کون ہوں؟ آپ نے کبھی مجھے ٹی وی پر دیکھا ہے؟ آپ ملازم ہیں آپ کا کام ہے میری بات ماننا۔



دوسری جانب ریسٹورنٹ کا ملازم کا کہنا تھا کہ سر، آپ ناراض نہیں ہوں، میں بس مذاق کررہا تھا۔ ویڈیو کے آخر میں علی رحمان کو جب محسوس ہوا کہ کوئی ان کی ویڈیو بنارہا ہے تو وہ خاموش ہو گئے۔

اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین علی رحمان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔