جنرل باجوہ کی آخری تقریر | نئے آرمی چیف کی تعیناتی | عمران خان کی نااہلی

جنرل باجوہ کی آخری تقریر | نئے آرمی چیف کی تعیناتی | عمران خان کی نااہلی
جنرل باجوہ آج جاتے ہوئے سلیکٹڈ کہنے والوں کو بھی رگڑ رہے ہیں اور امپورٹڈ کہنے والوں کو بھی مگر ان سے پوچھنا چاہئیے کہ اس سب کے پیچھے کون تھا؟۔ آج کی تقریر میں انہوں نے اپنے اوپر بوجھ کو اتارنے کی کوشش کی ہے، عامر غوری

کسی بھی ملک کے کسی فوجی کو اس طرح کی تقریر کبھی نہیں کرنی چاہئیے تھی جیسی جنرل باجوہ نے آج کی ہے مگر اسے آخری تقریر کہنا قبل از وقت ہے۔ 29 نومبر کو جب تک نیا آرمی چیف چھڑی نہیں پکڑ لیتا تب تک یقین نہیں آئے گا، مشرف زیدی

جنرل باجوہ کی جانب سے کی جانے والی الوداعی تقریر کو غیر متنازعہ رکھا جاتا تو ان کے لئے اور ان کے ادارے کے لئے بہتر تھا۔ جہاں تک سیاست سے الگ ہونے کا تعلق ہے تو یہ اعلان آنے والا چیف کرے تب بھی بات بنتی ہے، مرتضی سولنگی

اس ملک کی معاشی ابتری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے اور فوج شروع سے سیاسی معاملات میں مداخلت کرتی رہی ہے۔ ایک تقریر سے سارا گند صاف نہیں کیا جا سکتا، رضا رومی