کیپٹن صفدر گرفتاری کی فوٹیج حاصل کرنے والے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران لاپتہ

کیپٹن صفدر گرفتاری کی فوٹیج حاصل کرنے والے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران لاپتہ
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران جنہوں نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تھی گزشتہ شام گھر سے بیکری سامان لینے گئے تاہم گھنٹوں گزر جانے کے باوجود وہ گھر نہیں لوٹے۔ تفصیلات کے مطابق علی عمران رات 7 سے 8 بجے کے قریب گھر سے نکلے اور اہل خانہ کو بتا کر گئے کہ وہ آدھے گھنٹے تک واپس آجائیں گے تاہم گھنٹوں گزر جانے کے باوجود جب وہ واپس نا آئے تو اہل خانہ نے پریشانی کی حالت میں انکی گمشدگی کی رپورٹ قریبی تھانہ میں جمع کروا دی ہے۔

جیو نیوز ذرائع کے مطابق انکی بیوی اور ساس گھر پر موجود تھیں ، انکا کہنا تھا کہ وہ گاڑی اور موبائل گھر پر چھوڑ کر قریبی بیکری سٹور تک پیدل سامان لینے گئے مگر تا حال واپس نہ آئے۔ جیو نیوز کراچی کے بیوروچیف فہیم احمد صدیقی اور علی عمران کے اہل خانہ اس وقت تھانہ میں موجود ہیں اور انکی گمشدگی کے بارے میں متعلقہ تھانہ میں رپورٹ لکھوا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ علی عمران نے کیپٹن صفدر کو اواری ہوٹل سے گرفتار کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تھی۔