Get Alerts

'میں آپ کی بھانجی ہرگز نہیں ہوں' ایمان زینب نے شہباز گل کو کھری کھری سنا دیں

'میں آپ کی بھانجی ہرگز نہیں ہوں' ایمان زینب نے شہباز گل کو کھری کھری سنا دیں
وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کو سوشل میڈیا پرکھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں آپ کی بھانجی ہرگز نہیں ہوں۔'

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے ایمان زینب کو ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ 'آپ ہیں تو ہماری بھانجی لیکن آپکا منجن بکتا ہے اپنی والدہ کے ارد گرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے ہیں۔ آپ سے رشتہ ایسا ہے کہ آپکو کیا جواب دیا جائے۔ بیٹا دبا کے رکھیں۔'

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1451588006553530369

اس پر جواب دیتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ 'میری والدہ کے ارد گرد جو لوگ ہیں وہ ان کا انتخاب ہے ۔ اس کا مطلب ھر گز نہیں کے میں آپ کی بھانجی ھوں اگر میری بات کا آپ کے پاس کوی جواب ہے تو ضرور دیجئے۔۔۔ اپنے ٹرولز کی طرح "ماما ماما" والا منجن مت بیچیں..."

https://twitter.com/ImaanZHazir/status/1451596760611229697

اس سے قبل ایمان مزاری نے شہباز گل کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ" اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ھوتے۔ جن لوگوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، میڈیا پر بے شمار قدغنیں لگائیں اور اپوزیشن کو ہراساں کیا ان کے پاس مذہب کے پیچھے چھپنے کے سوا اور کیا راستہ رہ گیا ہے"

https://twitter.com/ImaanZHazir/status/1451507149440524289

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے جادو ٹونے سے ملک چلانے کی ایک ٹویٹ پر اپنی بیٹی ایمان مزاری پر برہمی کا اظہار کیا تھا جب ان کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ

"اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ھو رہا ہے۔ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو، ایسا تو ہر گز نہیں ھو گا”
https://twitter.com/ImaanZHazir/status/1450673731215536130

ایمان مزاری کی اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ان کی والدہ اور وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ

“میں شرمندہ ہوں کہ آپ تنقید کرنے کے لیے اس طرح کے ذاتی نوعیت کے غیر تسلی بخش حملوں کا سہارا لے رہی ہیں، خاص طور پر ایک وکیل کی حیثیت سے آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے الزامات لگانا بدنام کرنے کے مترادف ہے، جب بنیادی مسئلوں پر مبنی تنقید ناکام ہو جاتی ہے تو اس طرح کے ذاتی حملےشرمناک ہیں۔”

https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1450724121801854977