ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ‘ کو ہیک کر لیا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ‘ کو ہیک کر لیا گیا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ ٹروتھ‘ کو متعارف کرائے جانے سے قبل ہی ہیک کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ پر نفرت انگیز تقاریر کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس بند کردیے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نومبر 2016ء سے جنوری 2021ء تک 45ویں امریکی صدر رہے تھے۔ ان پر الزام رہتا تھا کہ وہ نفرت انگیز اور غلط معلومات پھیلانے کا باعث بنتے ہیں۔

https://twitter.com/MikaelThalen/status/1451017501026885632?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1451017501026885632%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.euronews.com%2Fnext%2F2021%2F10%2F22%2Ftruth-what-is-donald-trump-s-new-social-media-platform-really-about

فیس بک نے 7 جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کردیے تھے جبکہ ٹویٹر نے 9 جنوری 2021ء کو ڈونلڈ ٹرمپ پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔

اس کے بعد یوٹیوب نے بھی 27 جنوری 2021ء کو سابق امریکی صدر کا چینل بند کردیا تھا، اس کے علاوہ سنیپ چیٹ اور انسٹاگرام نے بھی ان پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ 21 اکتوبر کا اپنا نیا سوشل میڈیا نیٹ ورک ’ ٹروتھ سوشل‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

https://twitter.com/drewharwell/status/1451022870449098758?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1451022870449098758%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.euronews.com%2Fnext%2F2021%2F10%2F22%2Ftruth-what-is-donald-trump-s-new-social-media-platform-really-about

ٹروتھ سوشل‘ ویب سائٹ ابھی عوام کو دستیاب نہیں کیونکہ اس پر کام جاری ہے، اس لئے ہیکرز نے اس کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ ٹروتھ‘ تک رسائی کرکے اس کے متعدد اکائونٹس کو ہیک کیا۔

https://twitter.com/VValkyriePub/status/1451035108266233863?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1451035108266233863%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.euronews.com%2Fnext%2F2021%2F10%2F22%2Ftruth-what-is-donald-trump-s-new-social-media-platform-really-about

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ ٹروتھ سوشل‘ کو مکمل طور پر 2022ء میں متعارف کرایا جائے گا تاہم اس کا آزمائشی ورژن رواں سال نومبر کے اختتام تک امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ٹروتھ سوشل کو ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ ایس پی اے سی کے اشتراک سے بننے والی ایک نئی کمپنی کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔

تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ’ ٹروتھ سوشل‘ کس طرح کی ویب سائٹ ہوگی؟ امکان کیا جا رہا ہے کہ اسے فیس بک کی طرز پر بنایا گیا ہے لیکن بعض ٹیکنالوجی ماہرین کا ماننا ہے کہ اسے ٹویٹر کو ٹکر دینے کیلئے بنایا جا رہا ہے۔