Get Alerts

پاکستان میں فائیو جی کے اجرا کے لئے تیاریاں شروع

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکٹرم نیلامی سے صارفین کی نیٹ ورک سے متعلق شکایات کا بھی فوری ازالہ ہو جائے گا۔ فائیو جی سے صارفین کو بہتر اور معیاری ٹیلی کام سروسز میسر ہوں گی ۔

پاکستان میں فائیو جی کے اجرا کے لئے تیاریاں شروع

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجرا کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی کے اجرا سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق فائیو جی کی نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالرز مل سکتے ہیں۔ سپیکٹرم کی نیلامی 10 ماہ بعد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرڈز کے قریب سپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں جبکہ ریفارمنگ سے دستیاب سپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرڈز سے زائد ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکٹرم نیلامی سے صارفین کی نیٹ ورک سے متعلق شکایات کا بھی فوری ازالہ ہو جائے گا۔

21 ستمبر کو نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اگلے چند ماہ کے دوران فائیو جی لائسنس کی نیلامی کردی جائے گی۔ اس حوالے سے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

موبائل فون کمپنی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ صارفین کو محدود بینڈوتھ آفر کی وجہ سے اچھی سروس نہیں ملتی۔   فائیو جی سے صارفین کو بہتر اور معیاری ٹیلی کام سروسز میسر ہوں گی ۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق سیلولر کمپینوں کے سی ای اوز سے ملاقاتوں کا مقصد ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی آکشن کی تیاری کے بارے میں آگاہ کرنا اور مارکیٹ کو فائیو جی آکشن کے لیے تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔