Get Alerts

ریکوڈک کیس: ٹیتھان کاپر کمپنی کے حق میں حکم کے بعد پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا عمل شروع

ریکوڈک کیس: ٹیتھان کاپر کمپنی کے حق میں حکم کے بعد پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا عمل شروع

ریکوڈک کیس میں پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔


برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کی درخواست پر عبوری حکم جاری کر دیا، عبوری حکم کے تحت پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم امتناع پاکستان کو سنے بغیرجاری کیا۔

اٹارنی جنرل آفس کے مطابق حکم امتناع برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے 16 دسمبر 2020 کو جاری کیا، حکومت پاکستان، پاکستان کے مفادات کا دفاع کرے گی۔

پاکستان نے 928 ارب روپے جرمانے کے خلاف انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمینٹ ڈسپیوٹس سے مشروط حکم امتناع لیا تھا ، جس کے تحت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر غیرملکی بینک میں جمع کرانا تھے  جو نہیں کرائے گئے.