"حضرت عمر فاروق ؓ وہ عظیم حکمران اور اسلام کے سپاہی تھے جن کی مثال انسانی تاریخ پیش کرسکتی ہے اور نہ ہی اسلامی تاریخ۔ حضرت عمر کے دور میں مسلمان دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن چکے تھے۔ مگر آپکا گھر وہی مٹی کا بنا ہواتا اور کپڑے پیوند لگے،کھانا پینا سادی روٹی اور کھجوریں تھی۔ آپ نے اقربا پروری کی بجائے میرٹ پر گورنر اور دوسرے عہدے داروں کو مقرر کیا۔"