Get Alerts

کراچی میں گدھوں کی سریاں برآمد، لیکن گوشت غائب

کراچی میں گدھوں کی سریاں برآمد، لیکن گوشت غائب
کراچی کے شہری بیف کھانے میں احتیاط برتیں کیوں کہ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کلفٹن میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب موجود کچرا کنڈی سے 3 گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں البتہ باقی گوشت اور کھال غائب ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلائشیں پھینک گئے تھے۔

ان آلائشوں کو بعد میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی کچرے سمیت اٹھا کر لے گئی۔

ادھر پولیس کی جانب سے اہلِ علاقہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ یہ کس کی کارروائی ہے اور گدھوں کا گوشت کہاں گیا ہے۔


خیال کیا جارہا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت بیف یا مٹن بتا کر کسی ہوٹل یا گوشت کی دکان پر بیچا اور شہریوں کو کھلایا جائے گا۔