وزیرِ اعظم عمران خان نے اتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اقتدار سے باہر نکل کر سڑکوں پر آ گئے تو وہ اپوزیشن جماعتوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر میں حکومت سے باہر نکل گیاتو زیادہ خطرناک ہوں گا‘ابھی تک تو میں چپ ہوں اور تماشے دیکھ رہاہوں ‘اگرسڑکوں پر نکل آیاتو آپ کیلئے چھپنے کی جگہ نہیں ہوگی '
ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے والے اس سیشن کے دوران عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'ابھی تک تو میں چپ کر کے دفتر میں بیٹھا ہوتا ہوں، یا تماشے دیکھ رہا ہوتا ہوں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ نہ صرف یہ مدت پوری کریں گے بلکہ آئندہ مدت بھی پوری کریں گے۔
سوشل میڈیا پر وزیرِ اعظم کے بیان کی مناسبت سے ' اگر مجھے نکالا'، 'بائے بائے عمران خان' ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ بعض ٹوئٹر صارفین کا خیال ہے کہ وزیرِ اعظم کا یہ بیان ان کی سیاسی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے جب کہ بعض نے کہا ہے کہ عمران خان جس مسند پر براجمان ہیں انہیں یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اس طرح کی بیان بازی کریں۔
سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان کی اس دھمکی کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔ وزیراعظم کے اس بیان کے بعد ' اگر مجھے نکالا' کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے، اس ہیش ٹیگ کے ساتھ عوام مختلف قسم کے تجزئیے پیش کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شعر لکھا، 'پہلے کہتا تھا کچھ نہیں ہوتا، اب روتا ہے چپ نہیں ہوتا'
ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ ٹوٹ بٹوٹ نے لکھا کہ 'پہلے کہتا تھا حکومت میں آ گیا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اب کہہ رہا ہے حکومت سے نکل گیا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ یہ پچھلے پچیس سال سے ایسی ہی لمبی لمبی چھوڑ رہا ہے۔'
https://twitter.com/SumoRizvi/status/1485255428321730562
صارف عمر اظہر نے وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'عمران نے اسٹیبلشمنٹ کو اشارہ دیا کہ وہ اقتدار سے باہر ہونے کے بعد (ان کے لیے) خطرناک ثابت ہوں گے۔ عمران خان جانتا ہے کہ ان کے تعاون کے بغیر، میڈیا اسے 24 گھنٹے سکرین پر نہیں دکھائے گا۔ اس کے پاس علیم، جہانگیر ترین یا AKD اس کے لیے فنڈنگ نہیں کرے گا۔ شہری تعلیم یافتہ اقلیت ایک طرف، ان کی حمایت میں کوئی نہیں آئے گا۔
https://twitter.com/OmerAzhar96/status/1485259036211744777
صحافی حسن زیدی نے کہا کہ '"میں دفتر سے باہر زیادہ خطرناک ہوں گا۔" میرا اندازہ ہے کہ عمران خان بذات خود بلیک میلنگ سے باہر نہیں ہیں، جتنا وہ ہو سکتے ہیں۔
https://twitter.com/hyzaidi/status/1485231608978448392
صحافی سلیم صافی نے وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں بھی آپ کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہنا۔ آپ جن کو دھمکی دے رہے ہیں ،اب وہ آپ کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔۔آپ نے ابھی تک صرف ان کی لاڈ دیکھی ہے، مار نہیں۔۔۔اگر آپ کے خلاف پہلے وعدہ معاف گواہ اسد عمراور زلفی بخاری نہ بنے تو میرا نام شبلی فراز رکھ لیں۔'
https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1485267656018124800
صحافی حسان ہاشمی نے ایک مزاحیہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ #تبدیلی_مہنگی_پڑگئی #اگر_مجھے_نکالا #ByeByeImranKhan کو بیان کرنے کے لیے اس سے اچھی ویڈیو نہیں ہوسکتی۔
https://twitter.com/hassaanhashmii/status/1485303383540092933