Get Alerts

پی ٹی آئی کے تمام استعفے منظور | لاہور میں محسن نقوی کا احتجاج | حکومت آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کو تیار

پی ٹی آئی کے تمام استعفے منظور | لاہور میں محسن نقوی کا احتجاج | حکومت آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کو تیار
پی ٹی آئی کے 123 اراکین اب قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے، ضمنی الیکشن کی 7 نشستوں پر ابھی نوٹیفکیشن نہیں آیا، تحریک انصاف میں ابھی صرف عمران خان رکن قومی اسمبلی ہیں۔ حکومت نگران سیٹ اپ میں پی ٹی آئی کو شامل نہیں کرنا چاہتی، اعزاز سید

عمران خان کو اس بات کا احساس اب ہوا ہے کہ استعفے نہیں دینے چاہئیں تھے۔ پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ استعفے نہ دیں، فواد چودھری نے بھی منع کیا تھا مگر عمران خان نے سینیئر رہنماؤں کی بات نہیں مانی تھی، اعزاز سید

تحریک انصاف نے لاہور سے احتجاج کا آغاز کیا ہے، آج محض چند سو لوگوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ ملین مارچ اور لاکھوں لوگوں والی صورتحال نہیں بنی، میرا نہیں خیال کہ ایک ہزار سے زائد بھی لوگ ہوں گے، شہباز میاں

ڈالر کی قیمت کم کرنے والی مسلم لیگ ن کی حکمت عملی مسائل کا شکار ہو چکی ہے، اسحاق ڈار کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد کیا گیا، اقدس افضل