Get Alerts

کرونا کا علاج: ڈونلڈ ٹرمپ کا غلط مشورہ، امریکی شخص ہلاک،بیوی ہسپتال داخل

کرونا کا علاج: ڈونلڈ ٹرمپ کا غلط مشورہ، امریکی شخص ہلاک،بیوی ہسپتال داخل
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور روز بڑی تعداد میں افراد اسکی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ اس خوفناک عالمی وبا سے متعلق ہر طرف غلط معلومات پھیلی ہوئی ہیں۔ان معلومات کو پھیلانے کے حوالے سے عوام، خواص اور ذمہ داران سب ایک ہی صف میں شامل ہیں۔ اور ان غلط مشوروں سے عوام جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں

ان ذمہ داران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں جن کے غلط مشوروں سے امریکی جوڑا موت کے منہ میں چلا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل اپنے مخصوص پراعتماد انداز میں کرونا کے علاج کے لئے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے'کلوروکوئن'  نامی  دوا کو استعمال کرنے کی  تجویز دی تھی۔ اسی تجویز پر عمل کرتے ہوئے امریکی ریاست ایریزونا کے جوڑے نے اس دوا کا استعمال کیا اور اسکے نتیجے میں وہ شخص  ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون  تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ہے۔

ماہرین نے پھر سے متنبہہ کیا ہےکہ چاہئے کوئی صدر ہو یا وزیر اعظم یا پھر آرمی چیف حتیٰ کہ کوئی ڈاکٹر بھی ہو کرونا کے علاج اور احتیاطی تدابیر کے لئے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کو ضرور مد نظر رکھیں۔