دنیا بھر میں لوگ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف طریقے اور ٹوٹکے آزما رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر کسی بھی چیز کا استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہو گئے۔
کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کرونا کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا کہ دیگر پلیٹ فارمز پر کووڈ-19 کے خاتمے کے حوالے سے جعلی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔