Get Alerts

جتنا انتقام ہونا تھا ہوگیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا ہے، اب انکو ایکسپوز کرنا ہے: مریم نواز

جتنا انتقام ہونا تھا ہوگیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا ہے، اب انکو ایکسپوز کرنا ہے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ جتنا انتقام ہونا تھا ہوگیا اور جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا ہے اب ان کو ایکسپوز کرنا ہے۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کی طلبی پر مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جو انتقام پر مبنی ہے اور پہلےکہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوگیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا، انتقام سہہ کر برداشت کرکے ان کو ایکسپوز کیا ہے.


مریم نواز نے کہا کہ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، نیب کویہ موقع نہیں دیاجائےگاکہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کوبچائے،  اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں۔


نائب صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھاکہ ان کے انتقام کوروکنا ہے اور مقابلہ کرناہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور تعلقات کو نبھاناجانتی ہوں۔


مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، اس میں اورکسی کا عمل دخل نہیں، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کرےگی۔