Get Alerts

سینیٹر فیصل جاوید کی محترمہ بے نظیر بھٹو کی گمراہ کن ویڈیو لگا کر صدارتی نظام بارے بحث شروع کرانے کی کوشش پر تنقید

سینیٹر فیصل جاوید کی محترمہ بے نظیر بھٹو کی گمراہ کن ویڈیو لگا کر صدارتی نظام بارے بحث شروع کرانے کی کوشش پر تنقید
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پر بے نظیر بھٹو کی 1997 کی  قومی اسمبلی میں تقریر کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس پر بھی بحث ضروری ہے۔

اس ویڈیو میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ  اگر بے نظیر کے پاس مخلوط حکومت تھی اور نواز شریف کہتا ہے کہ میں بھرپور اکثریت دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت سے واپس اسمبلی میں آیا ہوں اور ملکی مسائل حل نہیں ہو رہے تو پھر سوچنا ہوگا کہ یہ پارلیمانی نظام کی ناکامی ہے کیا؟

https://twitter.com/AlyHydr/status/1374758468507238400

بنیادی طور پر سننے والے کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ محترمہ حکومتی نظام پر سوال اٹھا رہی ہیں اور اسکی تبدیلی کی خواہاں ہیں۔  تاہم ایک صارف نے انہیں جواب دتے ہوئے لکھا کہ  خدا کا خوف کریں اور جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔

مکمل ویڈیو میں اگر سنا جائے تو بے نظیر بھٹو در اصل پارلیمانی نظام پر ہونے والی تنقید کا جواب دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ در اصل اس نظام کو کمزور کرنے کے لیئے سیاستدانوں کو  گندا کر کے پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ انکے گھوڑے دودھ پیتے ہیں۔  ایسا کونسا گھوڑا ہے جو دودھ پیتا ہے۔ لے آئیں اسے ادھر۔

یاد رہے کہ پچھلے چند سالوں سے اٹھاررہویں ترمیم کو ختم کرنے اور صدارتی نظام کو نافذ کرنے کے حوالے سے بحث کو نئے انداز سے جنم دیا جا رہا ہے۔