Get Alerts

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی کیونکہ نمبرز پورے ہیں، نواز شریف

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی کیونکہ نمبرز پورے ہیں، نواز شریف
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد وطن واپس پہنچنا چاہتے ہیں تاہم جیسے ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دینگے اگلی فلائٹ پر پاکستان پہنچ جاؤں گا۔ انشاء اللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی کیونکہ نمبرز پورے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سنتوش کمار بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نواز شریف سے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا تھا کہ وہ جلد وطن واپس پہنچنا چاہتے ہیں۔

https://twitter.com/Santoshkpmln/status/1506945230888706051?s=20&t=NanuTaXQNZiBQWOmeXZXNw

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ وہ ملک کی معاشی صورت حال پر سخت رنجیدہ ہیں۔ معاشی زبوں حالی، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

بلوچستان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مستحکم بلوچستان پرامن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے عوام اور اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے بلوچستان اسمبلی سنتوش کمار بگٹی نے کاوی موساوی کی رپورٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا اس فیصلے نے شریف خاندان کے شفاف کردار پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے اور اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔