سموگ کا خطرہ: پاکستان زمبابوےسیریز کے تمام میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ

سموگ کا خطرہ: پاکستان زمبابوےسیریز کے تمام میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں چاول کی کٹائی اور فصلوں کو جلانے کے پیش نظر سموگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے سارے میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی سیریز 30 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔