سندھ میں نوراتری کے موقع پر ایک شدت پسندانہ پیش رفت سامنے آئی ہے اور ہندو مت کے لیئے مقدس مورتیوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے مندر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ جس کے بعد ہندو برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس حوالے سے ایکشن لینے کے لیئے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ سندھ کے علاقے نگرپارکر میں پیش آیا ہے جہاں شدت پسندوں کی جانب سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔
پولیس نے اب تک کیا اقدام اٹھائے اس حوالےسے اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جس میں ہندو برادری کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی گئی ہے اور اس پر بار ہا احتجاج کیا گیا ہے لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔