Get Alerts

لاہور: سینئر صحافی میاں داؤد کو ایف آئی اے کا نوٹس، صحافتی تنظیموں نے احتجاج کا عندیہ دے دیا

لاہور: سینئر صحافی میاں داؤد کو ایف آئی اے کا نوٹس، صحافتی تنظیموں نے احتجاج کا عندیہ دے دیا
لاہور میں ملک کے سینئر صحافی میاں داود کو  ایف آئی اے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس نوٹس میں میاں داؤد کو پیش ہونے کا حکم دیا  گیا ہے اور کہا گیا ہے اگر وہ نہیں پیش ہوتے تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے لاہور پریس کلب کی قیادت نے  پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے میاں داؤد کیے خلاف جاری ہونے والے ایف آئی اے کے اس نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر قدغن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں کو انکی ذمہ داریوں سے روکا جا رہا ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو صحافی احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ 

https://twitter.com/MianDawood/status/1319909506554482689

صحافی میاں داؤد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ابھی ایف آئی اے کا نوٹس ملا ہے جس سے لگتا ہے کہ عمران خان اور انکے مدد گار دن بدن کمزور ہو رہے ہیں۔ اظہار آزادی رائے کے لئے جنگ۔  چند دن پہلے ہی شیریں مزاری نے صحافیوں کے خلاف مقدمات کے خلاف بیان دیا تھا۔