Get Alerts

جڑانوالہ: دوران بحث معمولی تلخ کلامی پر وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھوڑ دیا

جڑانوالہ: دوران بحث معمولی تلخ کلامی پر وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھوڑ دیا
جڑانوالہ: سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ ایڈووکیٹ عمران منج کے خلاف کاروائی کے لئے میڈیکو لیگل حاصل کرلیا گیا۔

جڑانولہ میں کیس کی سماعت کے دوران بحث جاری تھی کہ معمولی تلخ کلامی پر کمرہ عدالت میں ہی وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا۔ جج سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ ایڈووکیٹ عمران منج کے خلاف کارروائی کے لیے سینئر سول جج نے میڈیکو لیگل بھی حاصل کر لیا ہے۔



ججز کی ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم ججز کا مطالبہ ہے کہ وکلا گردی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملوث وکیل کو گرفتار کیا جائے۔

اس سے قبل رواں سال 20 فروری کو لاہور کی مقامی عدالت میں فیصلہ واپس نہ لینے پر جج پر ہاتھ اٹھایا اور بدتمیزی کی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کے اسٹینو گرافر کی جانب سے لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی میں جج سے بدتمیزی کرنے والے وکیل میاں ذیشان ایڈووکیٹ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔