وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رمضان کی آمد سے پہلے ہی پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پہلے روزے کی خردیاری کے موقع پر اسلام آباد کے شہریوں کو مختلف اشیاء کی قیمتوں میں پچیس سے تیس روپے کا اچانک اضافہ ملا۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ چکن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نیا دور میڈیا نے اسلام آباد کے مختلف بازاروں اور دوکانوں پر فروخت ہونے والی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کا جائزہ لیا ۔ قیمتوں میں اچانک اضافے بارے سوال پر دکانداروں کا عمومی طور پر کہنا تھا کہ منڈی سے قیمت خرید میں ایک دن کے اندر ہی ہر چیز کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جن کی وجہ سے دکانوں پر بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پیاز دو دن پہلے 55-60 سے روپے میں دستیاب تھا مگر آج پیاز کی قیمتت مارکیٹ میں 75-80 روپے میں دستیاب ہے۔ اسلام آباد کی مارکیٹوں میں الو کی قیمت 55 روپے کلو تھی مگر مارکیٹ میں الو کی قیمت بیس روپے اضافے کے ساتھ 75 روپے میں دستیاب ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں ایک کلو ادرک کی قیمت 350-360 روپے کلو دستیاب تھا مگر ادرک کی قیمتوں میں چالیس روپے کلو تک اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس وقت مارکیٹ میں ادرک 390-400 کلو دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دو دن پہلے لیموں کی قیمت مارکیٹ میں 330-340 تھی مگر اب لیموں 150 روپے اضافے کے ساتھ495 روپے میں دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے مارکیٹ میں ایک کلو کریلے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایک کلو کریلے کی قیمت مارکیٹ میں 80 روپے تھی مگر تیس روپے اضافے کے ساتھ کریلے کی قیمت 110 روپے پر پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بھنڈی کی قیمت میں بھی بیس روپے اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ میں بھنڈی اس وقت 120-130 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
رمضان کی آمد سے پہلے چکن گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور دو دن پہلے ایک کلو چکن کی قیمت مارکیٹ میں 130 روپے تھی اور رمضان سے ایک دن پہلے چکن کی ایک کلو قیمت میں 35 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسلام آباد کے ایک دکاندار نے نیا دور میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاوٗن سے پہلے ایک کلو چکن کی قیمت 90 روپے تھی مگر لاک ڈاوٗن کے کچھ روز بعد قیمت 120 روپے ہوگئی اور کچھ دن بعد قیمت 130 پر پہنچ گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کل مارکیٹ میں ایک کلو چکن کی قیمت 130 روپے تھی مگر آج اچانک قیمت 165 روپے پر پہنچ گئی جن کہ ہم زمہ دار نہیں کیونکہ ہم ایک کلو میں دس سے پندرہ روپے کماتے ہیں اور آج بھی وہی کما رہے ہیں مگر آج چکن کی قیمت میں 35 روپے کلو کا اضافہ ہوا اور ہم اسی حساب سے اپنے کسمٹمرز کو فراہم کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے گراہ فروشوں سے نمٹنے کے لئے شہر میں (درست دام) کے نام سے ایک ان لائن ایپ شروع کی ہے۔ جن سے شہریوں کو گھر پر سبزی اور پھل سبزی منڈی کے ریٹس پر فراہم کی جارہی ہے مگر ڈی سی اسلام آباد کے ان لائن ایپ پر بھی کل اور آج کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے. جیسے کل لیموں 340 روپے کلو میں دستیاب تھی مگر آج لیموں کی قیمت 475 روپے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ ان لائن ایپ پر بھی پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سبزی اور چکن کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پھلوں کی قیمتوں میں 40-50 روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ میں سیب کی ایک کلو کی قیمت 150-160 روپے تھی مگر آج مارکیٹ میں سیب 210-220 روپے میں دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ایک درجن کیلے کی قیمت گزشتہ روز 120 روپے تھی مگر آج تیس روپے اضافے کے ساتھ کیلا مارکیٹ میں 150 روپے کا دستیاب ہے۔ اسلام آباد میں ایک کلو امرود کی قیمت کچھ روز پہلے 110 روپے کی تھی مگر آج کلو امرود کی قیمت 150 روپے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تربوز، کینو اور سٹابری کی قیمتوں میں بھی بیس سے تیس روپے اضافہ دیکھننے میں آیا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے ایک مراسلے میں کہا تھا کہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور رمضان کے مہینے میں کسی کو ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ دو روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاوٗن کا آغاز کیا ہے۔