'دی میڑو مین' احد چیمہ نوکری سے دلبرداشتہ، وزیر اعظم آفس میں کام سے انکار

'دی میڑو مین' احد چیمہ نوکری سے دلبرداشتہ، وزیر اعظم آفس میں کام سے انکار
وزیر اعظم شہبازشریف نے’’دی میٹرو مین‘‘کے نام سے مشہور احد چیمہ کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا ہے تاہم احد چیمہ نے وزیراعظم آفس میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق احد چیمہ دلبرداشتہ ہو کر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم احد چیمہ کو وزیراعظم آفس میں تعینات کرکے لاہور میٹرو، اورنج لائن ٹرین اورقائداعظم پاور پلانٹ میں ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تاہم احد چیمہ اب سول سروس میں کام کرنے کو تیار نہیں۔

احد چیمہ کو نیب نے 3 سال تک سلاخوں کے پیچھے رکھا، فیملی کو بھی ہراساں کیا، پہلے دن سے انھیں شہبازشریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش ہوتی رہی ہیں اور نہ بننے پر بے رحمانہ احتساب کا نشانہ بنایا گیا۔

بالآخرعمران خان حکومت نے طویل انکوائری کے بعد انہیں بری کر دیا تھا۔

احد چیمہ سول سروس کا اثاثہ ہیں لیکن اب دلبرداشتہ ہو کرانہوں نے سول سروس سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس لیے انہوں نے وزیراعظم آفس میں تعیناتی کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔