کیا پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

کیا پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا؟


سندھ سے تعلق رکھنے والے باخبر صحافی امداد سومرو کا ماننا ہے کہ یہ اتنا بڑا اختلاف ہے کہ اس کی بنیاد پر PDM اتحاد پارہ پارہ ہو سکتا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ویڈیو پاڈ کاسٹ میں امداد سومرو نے کہا کہ جس طرح لندن میں 2007 میں بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں پیپلز پارٹی باقی جماعتوں کے ساتھ اتفاق کرنے سے قاصر تھی اور نتیجتاً اس کو اتحاد سے باہر نکال دیا گیا تھا۔



ایک بار پھر کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آنے والی ہے کیونکہ اب بھی پیپلز پارٹی کا مؤقف باقی تمام جماعتوں سے مختلف ہے۔ پیپلز پارٹی خود تو اتحاد سے باہر نہیں آئے گی لیکن PDM کی دیگر جماعتیں اسے باہر نکال سکتی ہیں۔ اور جیسے 2007 میں APDM وجود میں آئی تھی اور ARDکا پلیٹ فارم ختم ہو گیا تھا، ویسے ہی شاید ایک نئے پلیٹ فارم کا آغاز ہو جس میں پیپلز پارٹی حصہ دار نہیں ہوگی۔