Get Alerts

شہباز گل نے بھی نواز شریف کی جلد واپسی کا امکان ظاہر کردیا

شہباز گل نے بھی نواز شریف کی جلد واپسی کا امکان ظاہر کردیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔
یہ اہم بیان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع رجیکٹ ہو چکی ہے۔ اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتا ہے ویزہ مسترد کر کے بے دخل کیا جائے گا۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1474630228102295554?s=20

ان کا کہنا تھا کہ اس لئے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے- بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے۔
اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ انقلابی نواز شریف اور نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے کا بیانیہ بنانے کے لیے پہلے کچھ لوگوں کو استعمال کیا ، اب انھیں انقلاب کی معطلی اور اسی اسٹیبلشمنٹ سے "ڈیل" کا بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ برطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے، اس کی گرئوانڈ بنائی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1474634929325674499?s=20