وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی اپنے منصب سے مستعفی

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی اپنے منصب سے مستعفی
وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا جو وزیراعظم عمران خان نے منظور کر لیا ہے۔

افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، افتخار درانی نے پاناما کیس اور فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا۔ افتخار درانی نے عام انتخابات میں بھی پارٹی کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دیں، افتخار درانی خیبر پختونخوا کے معاملے میں بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر اہم کردار ادا کرتے رہے۔

دوسری جانب افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ افتخار درانی پر مبینہ طور کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے بھی نکال دیا تھا، افتخار درانی وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا کے طور پر تعینات تھے۔