مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کے بعد باخبر تجزیہ نگار مرتضیٰ سولنگی نے نیا دور سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ہی مسلیم لیگی رہنما ہیں جو جیلوں میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز کو بھی حکومت روکنا چاہے تو اس کے لئے ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کا ہی دروازہ کھٹکھٹانا ہوگا۔
سینیئر تجزیہ نگار محمد ضیاالدین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وہ ادارے جن کا کام ثبوت اکٹھے کرنا ہوتا ہے، وہ انتہائی نااہل ہیں اور اگر وہ ثبوت اکٹھے کر بھی لیں تو استغاثہ اتنا کمزور ہوتا ہے کہ فیصلہ نہیں ہو پاتا اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں آج تک نیب کسی کو مجرم ثابت نہیں کر سکی۔