پاکستان کے معروف اپوزیشن مخالف اینکر شاہد مسعود نے اپنے ٹی وی شو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ اگر کسی نے سیاسی میدان میں اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کی ہے تو وہ جماعت مسلم لیگ ہے اور اس جماعت کی رہنما مریم نواز ہیں۔ انہوں نے اپنے شو کی میزبان سے کہا کہ مریم نواز اور ن لیگ کی سیاست سے کوئی کروڑ اختلاف کرے لیکن توقعات کے برعکس انہوں نے زبردست فائٹ کی۔ انہوں نے بار بار زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے جنگ لڑی ہے۔
https://twitter.com/anwarulha/status/1364912357198151681
انہوں نے کہا کہ ایسا ذوالفقار بھٹو کے زمانے میں ہم نے دیکھا اور اب معلوم نہیں کہ تاریخ کیسے یاد کرتی ہے انہیں لیکن اس وقت لمحہ موجود میں مریم نواز ہی ہیں جنہوں نے پراپر لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے لڑی ہے۔
یاد رہے کہ شاہد مسعود نواز شریف حکومت پر مخالفت کی حد تک تنقید کرتے رہے ہیں اور جب سے ان پر کیسز چل رہے ہیں وہ انہیں کرپشن کا مرتکب قرار دیتے ہوئے قوم کے بڑے مجرموں کی طرح یاد کرتے ہیں۔