فیصل آباد میں آوارہ کتے کو مارنے کیلئے چلائی گئی گولی نشانہ خطا ہونے پر راہ گیر کو جا لگی جس کے نتیجے میں شہری موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ کتا بچ کر بھاگ نکلا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ماموں کانجن کے قصبہ کنجوانی میں امین نامی شخص نے مبینہ طور پر پاگل کتے کو مارنے کیلئے گولی چلائی، نشانہ خطا ہونے پر گولی کتے کے بجائے سامنے سے گزرتے ہوئے رانجھا نامی شخص کو جا لگی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ کتا بچ کر بھاگ نکلا اور فائرنگ کرنے والا ملزم بھی بندوق چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے.