دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پہلے نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پہلے نمبر پر

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور پہلے نمبر پر رہا۔


 انڈیکس کے مطابق آج کراچی صبح 10 بجے دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں آج 9 ویں نمبر پر رہا اور شہر آج آلودہ ذرات کی مقدار177 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔


 دنیاکے آلودہ شہروں میں آج لاہور پہلے اور چین کا شہر شین یانگ دوسرے نمبر پر موجود رہا جب کہ درجہ بندی کے مطابق ایک 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے۔


201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔