مریم نواز کو ریلیف مل گیا | گیلانی کی پٹیشن مسترد | پی ڈی ایم میں صلح صفائی

مریم نواز کو ریلیف مل گیا | گیلانی کی پٹیشن مسترد | پی ڈی ایم میں صلح صفائی

مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے حملہ کیا گیا۔ میری اطلاع کے مطابق ن لیگ نے سیز فائر کے لئیے پہل نہیں کی بلکہ پیپلز پارٹی نے ہی کی۔ لیکن پیپلز پارٹی اب مشکل صورتحال میں ہے پی ڈی ایم سےجاتی ہے تو گزارا نہیں واپس آتی ہے تو استعفوں پر کیا ہوگا؟ مزمل سہروردی کی گفتگو خبر سے آگے میں



 



چئیرمین سینیٹ کے الیکشن پر عدالتی فیصلے کے بعد اب حل یہ ہے کہ پارٹیاں انتخابی قوانین کو تبدیل کر کے الیکشن کمیشن کو اختیار دیں مرتضیٰ سولنگی نے اہم نکتہ اٹھا دیا۔



 



جو بھی اس وقت پی ڈی ایم کی دو بڑی پارٹیاں کر رہی ہیں اس سے اسٹیبلشمنٹ اور عمران حکومت بے حد خوش ہیں۔ باقی جن کو یہ خوش فہمی تھی کہ اب بس انقلاب آنے کو ہی ہے ان کے لیئے یہ ہے کہ ابھی ویسے کوئی حالات نہیں ہیں اور انقلابیوں کے اسٹیبشلمنٹ سے بڑے یارانے رہے ہیں۔ رضا رومی کا تجزیہ خبر سے آگے میں



 



پی ڈی ایم سے لوگ ایسے توقع کر رہے ہیں جیسے پتہ نہیں ایک دم یہ سب ٹھیک کردیں گے۔ مختلف پارٹیوں نے اکھٹے ہو کر بتایا کہ اگر ہم اکھٹے ہوں تو آپ کو تنگ کر سکتے ہیں تو انہوں نے تنگ کر کے دکھا دیا۔ فوزیہ یازدانی کی گفتگو