لانگ مارچ کو عام احتجاج میں بدل دیتا ہوں، عمران خان نے فیس سیونگ کیلئے حکومت سے رابطے شروع کردیئے

لانگ مارچ کو عام احتجاج میں بدل دیتا ہوں، عمران خان نے فیس سیونگ کیلئے حکومت سے رابطے شروع کردیئے
باخبر حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ نیوٹرل نے عمران خان کی درخواست پر نیوٹرل نے پی ٹی آئی وفد کی حکومت سے ملاقات کروائی ہے۔ وفد نے لانگ مارچ ختم کرنے کیلئے انتخابات کی کوئی بھی تاریخ دینے کی تجویز دی جسے نواز شریف نے یکسر مسترد کردیا۔

سینئر تجزیہ کار طلعت حسین نے اسی حوالے سے اپنی ٹویٹ میں بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود حکومت سے بات کرکے دھرنے کو عام احتجاج میں بدلنے کی تجویز لائے تھے۔ مسلم لیگ ن کو نواز شریف کی ہدایت کا انتظار ہے۔

https://twitter.com/TalatHussain12/status/1529420887635771393?s=20&t=xepc84Lm_dogOusg34TVXg

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے فواد چودھری اور اسد قیصر کی “انتخاب کی کوئی سی تاریخ” دے کر مارچ سے نکلنے کی تجویز کو نواز شریف نے رد کر دیا تھا۔ یہ رابطے نیوٹرل نے عمران کے کہنے پر کروائے تھے۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں سید طلعت حسین نے لکھا کہ چینلوں سے “کامیاب مذاکرات” کی خبریں چلوا کر عمران خان کو مشکل صورتحال سے نکالا جا رہا ہے۔ مگر عمران خان نے ابھی پیغام دیا کہ میں ڈی چوک میں آئوں گا۔