اسرائیلی وزیراعظم اور ابو ظہبی کے ولی عہد نوبیل امن انعام کیلیے نامزد

اسرائیلی وزیراعظم اور ابو ظہبی کے ولی عہد نوبیل امن انعام کیلیے نامزد
  اسرائیل  وزیراعظم نیتن یاہو اور ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوبل انعام کیلئے دونوں کی نامزدگی کی درخواست نوبیل انعام کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

ان دونوں حکمرانوں کی نوبیل امن انعام کی نامزدگی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات بحال کرنے پر کی گئی ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کو  نوبیل امن انعام  یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے۔

ناردرن آئرلینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر لارڈ ڈیوڈ  ٹرمبل کو 1998 میں نوبیل امن انعام دیا گیا تھا۔