'سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا'

نیب پراسیکیوٹر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو ضمانت ملتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ کل عدالت میں ن لیگ نے ہلڑبازی کی مگر اس پر کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ اس طرح پروجیکٹ بن کر آنا سیاست کو خرابی کی طرف لے جائے گا۔

'سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا'

پیپلز پارٹی کے دور میں میمو گیٹ سکینڈل کا سارا نزلہ حسین حقانی پہ گرا اور ان سے استعفیٰ لے لیا گیا۔ ڈان لیکس سکینڈل کے بعد نواز شریف نے پرویز رشید سے استعفیٰ لیا اور بعد میں انہیں سینیٹ کا رکن بننے کی بھی اجازت نہ ملی۔ سائفر کیس میں اگر کوئی قربانی کا بکرا بننے جا رہا ہے تو وہ شاہ محمود قریشی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ بھٹو کی پھانسی کے بعد بڑے لیڈر کو بچا لیتی ہے اور کسی چھوٹے کردار کو آگے کر دیا جاتا ہے۔ یہ کہنا ہے سجاد انور کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں اعجاز احمد نے کہا کہ پروجیکٹ عمران کے خاتمے کے بعد پروجیکٹ نواز شریف شروع ہو رہا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو ضمانت ملتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ کل عدالت میں ن لیگ نے ہلڑبازی کی مگر اس پر کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ اس طرح پروجیکٹ بن کر آنا سیاست کو خرابی کی طرف لے جائے گا۔

بیرسٹر اویس بابر کے مطابق سائفر کیس میں اگر میں عمران خان کا وکیل ہوتا تو یہ دلیل ضرور دیتا کہ سائفر اگر اتنی حساس دستاویز تھی تو پھر اس پر نیشنل سکیورٹی کے دو دو اجلاس کیوں ہوئے اور دونوں کے بارے میں خبریں بھی چھپیں، خفیہ معاملہ تھا تو کارروائی بھی خفیہ ہونی چاہئیے تھی۔ اسٹیبلشمنٹ کے پاس فی الحال نواز شریف کے پاس کوئی محفوظ آپشن نہیں ہے کیونکہ وہ کسی پر اعتبار نہیں کرنا چاہتی۔