قومی اسمبلی کے 56 حلقوں میں آبادی سے زیادہ ووٹروں کے اندراج کا انکشاف

قومی اسمبلی کے 56 حلقوں میں آبادی سے زیادہ ووٹروں کے اندراج کا انکشاف
قومی اسمبلی کے 56 حلقوں میں آبادی سے زیادہ ووٹروں کے اندراج کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے مذکورہ حلقے صوبہ سندھ کے ہیں جہاں صوبے کے 3 ہزار 540 شماریاتی بلاکس میں آبادی سے زائد ووٹرز کے اندراج کا انکشاف ہوا ہے ، شہر قائد کے صلج وسطی کے 529 سینسز بلاکس میں آبادی سے زیادہ ووٹرز کے نام درج کیے گئے، ضلع شرقی میں 15 ، سکھر میں 3 اور قمبر شہداد کوٹ میں آبادی سے 2 فیصد زائد ووٹرز کا اندراج کیا گیا اسی طرح کراچی کے ضلع وسطی، شرقی جنوبی، کورنگی میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 5 فیصد زائد ووٹرز درج کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے اعداد و شمار میں فرق پر نوٹس لے لیا اور صوبہ سندھ کے 3 ہزار 540 شماریاتی بلاکس میں ووٹرز کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے اس کے علاوہ سندھ کے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کو ووٹرز کی فہرستوں پر نظر ثانی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔