Get Alerts

حکومت کی تین سالہ کارکردگی اشتہارات میں بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر دکھانے کا انکشاف

حکومت کی تین سالہ کارکردگی اشتہارات میں بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر دکھانے کا انکشاف
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر مبنی اشتہارات میں بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے تین سالہ کارکردگی پر پاکستان کے مخلتف اخبارات میں اشتہارات دئیے جس میں دکھایا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے تین سالوں میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں ترقی ہوئی ہے۔ اس مد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس کارکردگی رپورٹ کو جعلسازی قرار دیتے ہوئے اخبارات اور بھارتی ویب سائٹ کی مشابہت کرتی تصاویر اپنے ٹوئٹر پر شئیر کی ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہ جعلساز عمران صاحب نے تین سال کی اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویر یں استعمال کی ہیں۔ imagesbazaar.comلنک سے عمران خان حکومت کی” کارکردگی“ رپورٹ کے ثبوت بمع تصویر دیکھے جاسکتے ہیں۔

https://twitter.com/Marriyum_A/status/1430816793694662656

انہوں نے مزید لکھا کہ عمران صاحب کو مسیحا دکھانے کے لئے وزارت اطلاعات کے کروڑوں روپے کے خوش حالی کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پر مبنی ہیں۔مہنگائی کم ہوتی تو پاکستان کے بازاروں کی تصویریں ہوتیں، تصویریں ہیں لیکن ایک کلو چینی کے لئے رمضان میں لگی قطاروں کی یہ ثبوت ہے کہ اگر ملک میں روزگار،کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا،عوام کو کوئی ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتا۔

https://twitter.com/Marriyum_A/status/1430816814171189251

مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ تین سال کی کارکردگی صرف مہنگائی بے روزگاری ،غربت ، پارلیمان کو تالا، اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند میڈیا پر حملے،آزادی اظہار کاقتل کی داستان ہے۔ اسی لئے آج جعلی ترقی اور خوش حالی دکھانے کے لئے بھارتی پورٹل سے تصویریں چوری کرنا پڑیں۔ ابھی موصوف آئیں گے اورشرمندی اور قوم سے معافی مانگنے کے بجائے اس جعلسازی اور چوری پر تقریر بھی کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مہنگائی بے روزگاری غربت میں عوام کو پیس کر عوام کے ہی دئیے ہوئے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ کر کے اپنی کارکردگی کی جھوٹی رپورٹ کے اشتہار اخبارات میں لگائےحکومت کی اپنی کارکردگی اور اس کی جعلی رپورٹ کی حقیقت اس کے اشتہار میں لگائی ہوئی تصاویر سے ہی ایاں ہو جاتی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر اپنی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں آج قوم کو بریفنگ دیں گے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے جو عوام کے سامنے اپنی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم تقریب سے 3 بجے خطاب کریں گے۔

https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1430682060486856712