Get Alerts

لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ ماہ نور نے برطانیہ میں تاریخ رقم کر دی

ماہ نور کا آئی کیو لیول البرٹ آئن سٹائن سے بھی زیادہ ہے۔ مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا سکور 161 رہا ہے۔ آئن سٹائن کبھی مینسا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا سکور بھی 160 ہوگا۔ ماہ نور ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ ماہ نور نے برطانیہ میں تاریخ رقم کر دی

 آئن سٹائن سے زیادہ ذہانت رکھنے والی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے  جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن( جی سی ایس ای) کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

16 برس کی ماہ نور چیمہ نے برطانیہ سمیت دنیا بھرمیں نئی تاریخ رقم کر دی۔ ماہ نور نے اولیول کے امتحان میں 10 مضامین اپنے سکول سے اور 24 مضامین کے امتحانات پرائیوٹ امیدوار کے طور پر دیئے اور تمام میں اےپلس گریڈ حاصل کر لئے۔

ماہ نور کا آئی کیو لیول البرٹ آئن سٹائن سے بھی زیادہ ہے۔ مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا سکور 161 رہا ہے۔ آئن سٹائن کبھی مینسا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا سکور بھی 160 ہوگا۔ ماہ نور ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔  

ہونہار طالبہ کو میڈیسن پڑھنے کا اس قدر شوق ہے کہ اس نے 15 سال کی عمر میں میڈیکل یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا۔

واضح  رہے ماہ نور کے والدین بیرسٹر عثمان چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ یہ خاندان 2006 میں بالترتیب لنکنز ان اور ایس او اے ایس میں مزید تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔

ماہ نور نے لاہور کے ایک نجی سکول میں ابتدائی تعلیم کے بعد پانچویں کلاس میں لندن کے لینگلے گرامر اسکول میں داخلہ لیا۔