”عمران خان کالاجادوکرکے وزیراعظم بنے“

ٹک ٹاک سٹارصندل خٹک نے وقارذکاکے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شومیں شامل ہونے کے بعد دعویٰ کیا کہ عمران خان کالاجادو کر کے ہی وزیراعظم بنے ہیں اوروہ ہمارے سردارہیں۔فیاض الحسن چوہان پر بھی جادو کیا تھا تو ہی ان سے ملاقات ہو سکی تھی اور باتیں ہوئیں ۔“ وقار ذکاءنے کہا کہ آپ کی عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی تواس میں بھی کیا جادو کا عنصر تھا ؟ خٹک نے کہا کہ ” عمران خان تو ہمارے سردار ہیں ، سب ان سے ہی سیکھا ہے ، ان سے ہی آیاہے ، انہوں نے یہی اپلائی کیا اور یہاں تک پہنچے ، دوسروں کو جیلوں میں ڈالا ۔“وقار نے حیرت میں سوال کیا کہ ” وہ وزیراعظم بنے ہیں تو کیا آپ کے شہر کر ک کے کالے جادو سے بنے ہیں ؟ جس پر صندل خٹک نے جواب دیا کہ ” انہوں نے جادو کیا اور اسی وجہ سے وزیر اعظم بنے ہیں ۔“


میزبان وقار ذکا نے صندل کو آڈیشن کے دوران ہی مبشر لقمان والے کیس سے متعلق کھل کر حقائق بیا ن کر نے کا کہا تو صندل نے بول ٹی وی پر سب صاف صاف بتا دیا۔صندل ختک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انھیں کا لا جا دو بھی آتا ہے تاہم انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس عہدے تک کا لے جا دو سے ہی پہنچے ہیں۔

معروف ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی مقبولیت اور مقبول سیاستدانوں کے ساتھ ٹک ٹوک ویڈیوزپر روشنی بھی ڈالی اور کالے جادو پر عبور کا مظاہرہ بھی کیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر صندل خٹک اور ان کی دوست حریم شاہ کی کئی ٹِک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سوشل میڈیا پہ طوفان کھڑا کردیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وقار ذکا کے اسی شو کی ساتویں قسط میں صندل کی جوڑی دار دوست حریم شاہ بھی آڈیشن دینے آئی تھی جس نے براہ راست ٹی وی پر کوبرا سانپ کو بو سہ دے کر اپنی بہادری کا منفرد مظاہرہ پیش کیا۔ اس دوران اس شو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وقار ذکا نےحریم شاہ کو ٹاسک دیا تو انہوں نے باکس کھولا جس میں کوبرا سانپ رکھا ہوا تھا اور حریم کو کنگ کوبرا کے سر پر بوسہ لینا تھا۔

یہ خطرناک اسٹنٹ سرانجام دینے کے بعد حریم کوآڈیشن پاس کر نے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا جس نے چیمپینز کے دوسرے راؤنڈ میں ان کی داخلے کو یقینی بنادیا