Get Alerts

گلوکار چاہت فتح علی خان لاہور سے الیکشن لڑیں گے

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے یہ قدم پاکستانی عوام کی خوشی کے لیے اٹھایا ہے۔ میں خوشیاں بانٹنے آ گیا ہوں۔ اب میرا دل چاہتا ہے کہ میں عوام میں رہوں اور مزید خوشیاں بانٹوں۔

گلوکار چاہت فتح علی خان لاہور سے الیکشن لڑیں گے

گلوکاری کے انوکھے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت علی خان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

گلوکار چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ  قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کروائے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اگر منتخب ہوا تو اپنے ملک پاکستان اور عوام کی خدمت کروں گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ میں خوشیاں بانٹنے آ گیا ہوں۔ اب میرا دل چاہتا ہے کہ میں عوام میں رہوں اور مزید خوشیاں بانٹوں۔

چاہت فتح علی خان نے اس سے متعلق اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں اُن کا دعویٰ ہے کہ اُنہوں نے یہ قدم پاکستانی عوام کی خوشی کے لیے اٹھایا ہے۔

انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں عوام کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے 23 ہزار سے زائد انتخابی امیدواروں کی کاغذاتی نامزدگی کی کڑی جانچ پڑتال جاری ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 128 کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات جمع کرائے گئے۔ جہاں مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور دیگر امیدواروں میں شامل ہیں۔