Get Alerts

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے گلوکار راحت فتح علی خان  کو کلین چٹ دیدی

رپورٹ کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ معروف گلوکار کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے گلوکار راحت فتح علی خان  کو کلین چٹ دیدی

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی) نے لیجنڈری پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے پر کلین چٹ دے دی۔

ایف آئی کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروادی ہے۔

اپنی رپورٹ میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ معروف گلوکار کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف انکوائری بند کردی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل نے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو پیش کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزام میں ہونے والی تحقیقات کا آغاز بیرون ملک سفر کرنے والے مختلف مسافروں کی شکایت پر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور نے اس سلسلے میں 182 مسافروں کا ڈیٹا فراہم کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق راحت فتح کا نام بھی بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں میں شامل تھا مگر ان سے متعلق کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے معلوم ہوتا کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہوں۔