رات بھر چارجنگ سے موبائل فون اچانک پھٹ سکتا ہے

سام سنگ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زیادہ مرتبہ اپنے فون کو 100 فیصد تک چارج کرنا آپ کے فون کی بیٹری کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

رات بھر چارجنگ سے موبائل فون اچانک پھٹ سکتا ہے

آپ کی اپنے سمارٹ فونز کو پوری رات چارچنگ پر لگائے رکھنے کی عادت آپ کا بڑا نقصان کر سکتی ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی پر رپورٹ کرنے والے جریدے دی کنورسیشن کے مطابق نئی جنریشن کے زیادہ تر سمارٹ فونز کو چارجنگ کے لیے 30 منٹ سے دو گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔

چارجنگ کے لیے کتنا وقت درکار ہو گا اس کا دارومدار آپ کے فون کی بیٹری کی استعداد پر بھی ہے اور اس بات پر بھی کہ آپ کا چارجر کتنی پاور فراہم کر رہا ہے۔

رات بھر فون کو چارجنگ پر لگانا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ یہ آپ کے فون کی بیٹری کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کو تیزی سے کم کرنے کا سبب بھی بنتا ہے یعنی اس عمل سے فون کی بیٹری کمزور ہوتی ہے۔

ماہرین فون کو مکمل سائیکل میں چارج کرنے یعنی صفر سے 100 فیصد تک بیٹری چارج کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کرتے ہیں (یعنی ایک ہی چارجنگ میں فون کی بیٹری کو 100 فیصد چارج کرنا)۔

سام سنگ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ زیادہ مرتبہ اپنے فون کو 100 فیصد تک چارج کرنا آپ کے فون کی بیٹری کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک دفعہ میں فون کو 20 سے 80 فیصد کے درمیان چارج کرنا بہتر ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق اس بات کے امکانات کم ہوتے ہیں کہ زیادہ دیر چارج کرنے سے آپ کے فون کی بیٹری پھٹ جائے۔ عموماً ایسا بیٹری میں موجود کسی اور نقص کی وجہ سے ہوتا ہے۔

عموماً ناقص چارجنگ کیبل یا بیٹری کا حرارت باہر نہ نکال پانا بھی اس کے پھٹنے کی وجہ بن سکتا ہے۔