پاکستان ٹیلی وژن ( پی ٹی وی) انتظامیہ نے بقایا جات کا مطالبہ کرنے پر ریٹائرڈ ملازمین کو ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن لیمیٹڈ نے واجبات کا مطالبہ کرنے پر ریٹائرڈ ملازمین کی ہیڈ کوارٹر میں انٹری بند کر دی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین پی ٹی وی انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُن کے واجبات ادا کیے جائیں لیکن انتظامیہ ملازمین کے واجبات کلئیر کرنے پر توجہ نہیں دے رہی۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ واجبات ادا نہ کر کے اور ملازمین پر ہیڈکوارٹر آفس کے دروازے بند کر کے پی ٹی وی انتظامیہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے جو توہین عدالت ہے۔
پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر توجہ دیں اور پی ٹی وی انتظامیہ کی اس غفلت پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں۔