Get Alerts

سندھ کے ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں نے گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

سندھ کے ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں نے گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

پی ٹی آئی سندھ کے ناراض رہنماؤں نے گورنر سندھ  عمران اسماعیل کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کے ناراض اراکین نے گل محمد رند کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں لیاقت جتوئی، گل محمد رند اور ممتاز شاہ سمیت دیگر نے  شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق  سینیٹ کے انتخابات میں گورنر سندھ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، جبکہ ملیر، سانگھڑ اور تھرپارکر میں ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہارے۔

ناراض اراکین کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ خاطر خواہ نتائج اب تک نہیں دے سکے، وہ عمران خان کا منشور سندھ میں عام کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

اعلامیے میں لیاقت جتوئی کو پارٹی کی جانب سے دیئے گئے شوکاز کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی نوٹس واپس لے کیونکہ لیاقت جتوئی پارٹی کا اثاثہ ہیں۔