Get Alerts

کرپشن الزامات: تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی کا شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

کرپشن الزامات: تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی کا شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور اپنی ہی پارٹی کے رہنما شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔


جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفگتو کرتے ہوئے لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے، شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر ہاؤس سندھ میں ہوا۔

سیف اللہ ابڑو کی جانب سے بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس پر لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ وہ 22 گریڈ کے افسر نہیں کہ شوکاز نوٹس سے دھمکایا جائے گا، وہ شو کاز نوٹس کا جواب نہیں دیں گے۔


دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ نے کیا، یہ فیصلہ پارٹی کا ہے۔

پروگرام کے دوران ہی سیف اللہ ابڑو نے لیاقت جتوئی سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنے ضلع کی تمام چھ سیٹیں اپنے رشتہ داروں کو دیں اور کوئی بھی نا جیت سکا، وہ کس منہ سے سینئر اور جونیئر کی بات کر رہے ہیں۔