پاکستان کے پدر شاہی معاشرے میں خواتین کا سیاست میں آنا بہت مشکل ہے۔ جو خواتین سیاست کے میدان میں موجود ہیں آئے روز ان پر ان کی جنس کی وجہ سے ان پر طرح طرح کی تنقید کی جاتی ہے۔
ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل سے جیو کے شو میں پوچھا گیا کہ ن لیگ کی دو رہنما عظمیٰ بخاری اور حنا بٹ میں سے خوش باس کون ہے تو مردوں کے اس معاشرے میں حیران کن طور پر مفتاح اسماعیل نے خوبصورتی سے نہ صرف یہ کہ خواتیں ممبران اسمبلی پر کوئی بھی کمنٹ پاس کرنے سے احتراز برتا وہیں انہوں نے خوبصورتی سےاس بات کو مرد مبران اسمبلی پر لے گئے۔
انہوں نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ڈریسنگ سینس کے حوالے سے محفل کو گل و گلزار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ پر بات کرنی ہے تو ان دونوں کی کریں۔
انہوں نے بتایا کہ احسن اقبال اتنے خوش لباس ہیں کہ اڈیالہ جیل میں بھی وہ صبح اٹھ کر سوٹ پہن لیتے تھے اور ٹائی سوٹ پہن کر بیٹھ جاتے تھے۔ اس بات پر محفل گل و گلزار ہوجائیں گے۔