مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے

پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے

پاکستان پیپلز کے رہنما سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلی سندھ منتخب ہو گئے ہیں۔

پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی سربراہی میں وزیراعلٰی کا انتخاب ہوا جس میں کل 148 اراکین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد سپیکر سندھ اسمبلی نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

سندھ اسمبلی کا ایوان 168 ارکان پر مشتمل ہے۔ 158 نومنتخب ارکان حلف اٹھا چکے۔  پیپلز پارٹی کے 112، ایم کیو ایم کے 36 ارکان نے حلف لیا۔  

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا اور  ایوان میں شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے سیاست کا آغاز 2002 میں کیا تھا۔ انہوں نے 2008، 2013، 2018 اور 2024 کےانتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔

مراد علی شاہ 2008 سے 2016 تک صوبائی وزیر رہے۔ جبکہ 2016 میں انہیں وزیراعلیٰ سندھ بنایا گیا۔

عام انتخابات 2018 کے انتخابات کے بعد مراد علی شاہ دوسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور اب 2024 کے انتخابات کے بعد انہیں تیسری بار وزیرِ اعلیٰ سندھ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔