کیا حمزہ کے بعد شہباز بچ پائیں گے؟ | ابتدائی COAS تقرری | موقف اختیار کریں: مریم | ایس سی کے اختیارات

کیا حمزہ کے بعد شہباز بچ پائیں گے؟ | ابتدائی COAS تقرری | موقف اختیار کریں: مریم | ایس سی کے اختیارات

عوام اس اصول کو سمجھنا چاہیں گے کہ آخرکار کیا بات ہے عمران خان کے باغی ڈی سیٹ بھی ہوں گے، سیٹوں سے محروم ہوں گے ووٹ بھی شمار نہیں ہوں گے، چودھری شجاعت کا خط ہے وہ 63 اے کے اندر اس قانون میں نہیں آئے گا یہ لوگوں کو آپ قائل نہیں کرپائیں گے۔



 



میں سمجھتا ہوں کے اس فیصلے کےبعد عجیب وغریب صورتحال ہوگی سپریم کورٹ کے اپنے فیصلوں میں مستقل مزاجی نہیں رہی۔ میں ابھی کمنٹ نہیں کرونگا یہ فیصلہ کتنا درست ہے یا کتنا غلط میں یہ تاریخ پر چھوڑتا ہوں تاریخ فیصلہ کرے گی، عرفان قادر



 



یہ سارے ملک کا معاملہ تھا کہہ دیا کہ فل کورٹ کی ضرورت نہیں ہے جسٹس قاضی فائرعیسی کے کیس میں 10 جج بیٹھتے ہیں اور سارےپاکستان کے کیس میں جس سے پاکستان کی بنیادیں ہل سکتی ہیں اس میں کہا جاتا ہے کہ فل کورٹ کی ضرورت نہیں ہے، عرفان قادر



 



میں سمجھتا ہوں کہ سپریم کورٹ کا متعصب واضح طور پر نظر آرہا ہے وہ جسٹس اعجازالحسن صاحب ہوں، جسٹس بندیال یا جسٹس منیب اختر صاحب ہوں فیصلے پی ڈی ایم کیخلاف اور زیادہ تر عمران خان کے حق میں آتے ہیں۔