لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
ان کو نیب گرفتاری کے دوران کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا تھا۔ عبدالعلیم خان نے نیب کیس میں ضمانت کے بعد پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی سے مستعفیٰ ہوگئے سابق صوبائی وزیر نےہیومن رائٹس اور اقلیتی امور کی قائمہ کمیٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا، جبکہ پروڈکشن آرڈرز کی مزید ضرورت نہ رہنے پر عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو اور چھٹی خصوصی کمیٹی کی رکنیت سے بھی الگ ہوگئے،، اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفیٰ منظور ی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نیب کیس میں ضمانت کے بعد پنجاب اسمبلی کی استحقاق، ہیومن رائٹس اور اقلیتی امور کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، پروڈکشن آرڈر کی ضرورت باقی نہ رہنے پر رہنما تحریک انصاف ان کمیٹیوں کے علاوہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو، اسپیشل کمیٹی 6 کی رکنیت سے بھی علیحدہ ہو گئے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفی منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کو نیب گرفتاری کے دوران کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا تھا اب وہ تمام کمیٹیوں سے استعفی دے چکے ہیں۔