سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کر گئے

سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کر گئے
جمعات اسلامی کے سابق امیر منور حسن انتقال کر گئے ہیں۔ وہ ایک عرصہ سے علیل تھے۔ منور حسن 1941 میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے وقت انکا خاندان کراچی آ بسا۔

انہوں نے جامع کراچی سے سوشیالوجی اور اسلامک سٹیڈیز میں ڈگریز لیں۔  وہ 1964 میں اسلامی جمعیت طلبا کے صدر بنے۔ 2009  میں انہیں امیر جماعت اسلامی منتخب کیا گیا۔

انہوں نے 2013  کے الیکشن میں پارٹی کی شکست فاش پر ذمہ داری لیتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کیا تاہم اسے قبول نہ کیا گیا۔ تاہم سراج الحق نے 2014 میں الیکشن میں کامیابی کے بعد انکی جگہ لی۔ 

منور حسن کی عمر 78 برس تھی۔