اسلام آباد: وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کی سپریم کورٹ کے حکم کے تحت معطلی کے بعد اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ استعفا وزیر اعظم عمران خان نے فوری طور پر منظور بھی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن آج صبح سپریم کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ تحریر حکم نامے میں حکومت سے سوال کیا گیا تھا کہ آرمی چیف کو کس ایمرجنسی کے باعث مدتِ ملازمت میں توسیع دی جا رہی ہے۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ جب 25 ارکان کی کابینہ میں سے صرف 11 ارکان نے آرمی چیف کی توسیع کے سوال پر اثبات میں جواب دیا تو باقی 14 ارکان کے بارے میں یہ کیسے اخذ کر لیا گیا کہ ان کا جواب بھی اثبات میں ہے۔